
لاہور(ٹی این آئی)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے عوامی حلقوں کی شکایات پر پیرا فورس کے لئے بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے نچلی سطح پرعوام کو کے آسانیاں پیدا کرنے کے لئیے بڑے شہروں میں روڈز، بازاروں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ وغیرہ کے لئے پیرا فورس تشکیل دی،
مگر عوامی حلقوں نے شکایات میں اس فورس پر مبینہ ذاتی عناد،اور شریف شہریوں تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا مبینہ طورپرشریف شہریوں کو انتقامی کارروائی کا معمول بنانے کے الزامات کا سامنا ہے۔جس کی بابت وزیر اعلٰی پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوے متعلقہ 400 ملازمین کے خلاف شکایات پر موجود اہلکاروں کی سیکروٹنی
کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔
