
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ والنٹیئرز اور تمام متعلقین کی خدمات کو سلام پیش کیاہے-پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں
-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ United in Humanityکے زیر عنوان ریڈ کریسنٹ ڈے ہمیں اتحاد اور انسانیت پر یقین کی جانب مائل کرتا ہے۔ یہ موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی صورت میں ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کے لئے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا تجدید عہد کرتے ہیں۔
٭٭٭٭
