اہم خبریںپاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کے مؤثر اشتراک نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔اسپیکر سردار ایاز صادق

،آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا،اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد( ٹی این آئی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یومِ معرکہ حق کے موقع پر قوم کو مبارکباداسپیکر سردار ایاز صادق کا آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تکمیل کے ایک سال پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی درخشاں مثال ہے،آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا،

یومِ معرکۂ حق افواجِ پاکستان کی بہادری، قربانیوں اور پیشہ ورانہ برتری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق نےکہاسیاسی و عسکری قیادت کے مؤثر اشتراک نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاوزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری حکمت عملی سے آپریشن کامیاب ہوا ملکی قیادت اور مسلح افواج کے اتحاد نے پوری قوم کو ایک مضبوط قوت میں تبدیل کیا،

آپریشن کے دوران دشمن کی اہم تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک فضائیہ کے ہر افسر و جوان کو قوم کا سلام،پاک بحریہ کی حکمت عملی نے دشمن کو اس کے بحری اڈوں تک محدود کیا،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک بحریہ کے جوان قوم کا فخر ہیں،جدید سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو ناکارہ بنایا،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاپاکستان امن پسند مگر خوددار ریاست ہے، اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،مسئلہ جموں و کشمیر خطے کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہابھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا آبی دہشتگردی کے مترادف ہے،مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button