
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پرمعرکہ حق سولیڈیرٹی پریڈ میں شرکت کی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں پہنچنے پر خیر مقدم کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ازراہ عقیدت یادگار شہداء پر پھول نذر کئے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کی درجات کی بلندی کی دعا کی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی -واہگہ بارڈر پر معرکہ حق سے موسوم تقریب میں جوش وخروش دیدنی تھا-واہگہ بارڈر پرمعرکہ حق سولیڈیرٹی پریڈ میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے
-رینجرز کے چاق وچوبند جوانوں نے سبز ہلالی پرچم کو تھام کر پریڈ کی، ایرینا نعروں سے گونجتا رہا -پریڈ کے بعد وزیراعلی مریم نواز شریف نے رینجرز جوانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا-
