
آسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے ٹینڈر جاری کیےتھے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈکے مطابق ایل این جی ٹینڈرز قطر سے ایل این جی جہاز آنے کے بعد منسوخ کئے، 12 سے 16 اور 24 سے 28 مئی تک ڈلیوری کےلیے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا ہے۔پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔ 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
