کھیل

جوہری میزائلوں سے لیس امریکا کی اوہائیو کلاس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی ہے۔ یہ آبدوز امریکا کے انتہائی خفیہ فوجی اثاثوں میں شمار ہوتی ہے۔امریکی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبرالٹر پہنچنے والی آبدوز اوہائیو کلاس  بیلسٹک میزائل آبدوز ہے، جسے ’بومر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اسٹیلتھ پلیٹ فارم جوہری وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بحریہ کے مطابق ’یہ  دورہ امریکا کی صلاحیت اورنیٹو اتحادیوں کے ساتھ مسلسل وابستگی کا مظاہرہ ہے‘۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اوہائیو کلاس آبدوزیں سمندر سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ناقابلِ شناخت لانچپلیٹ فارم ہیں، جو امریکی جوہری دفاعی نظام کے سب سے محفوظ حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا عام طور پر اپنی ان آبدوزوں کی لوکیشن ظاہر نہیں کرتا تاہم اس بار جبرالٹر میں اس کی موجودگی کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تازہ جنگ بندی تجویز کو اتوار کے روز ’مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button