
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نرسنگ کے شعبے سے منسلک افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور صحت کے شعبے میں انسانیت کے لیے ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نرسوں کو بیماری، تکلیف اور بے بسی کے وقت امید، حوصلے اور محبت کی علامت قرار دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی پیشہ ورانہ ترقی، عزتِ نفس اور وقار کو یقینی بنانے کے عزم اعادہ کیا۔ نرسز کا عالمی دن (International Nurses Day) پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرسیں کسی بھی ہسپتال یا ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں۔ نرسیں مریضوں کی تیمارداری میں دن رات مصروف رہتی ہیں۔ نرسنگ محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک ”مقدس فریضہ“ ہے۔ ہر معاشرے میں انہیں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبے میں لینگویج کورسزاور دیگر تربیتی پروگرام شامل ہیں تاکہ ان کے معیارِ زندگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے۔پنجاب حکومت نے بی ایس این (BSN) نرسنگ ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔ انٹرن شپ کے دوران نرسز کو ”چارج نرس” کی بنیادی تنخواہ کے برابر وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی میں ایک جدید نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے جارہے ہیں۔ نرسنگ کے شعبے کو رول ماڈل بنانے کے لیے تعلیمی نصاب
اور تربیت میں جدت لانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
