اہم خبریںپاکستان

مریم نواز شریف کا جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکتے ہوئے شہید ہونیوالے جنڈ کے دیہاتی لیاقت کو خراج تحسین

خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو بھی سراہا

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک بیان میں جنڈ کے نواحی گاؤں کے رہائشی شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔

اور کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button