کھیل

کراچی: منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا گیا

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے۔

کراچی(ٹی این آئی)کراچی میں گارڈن پولیس ںے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کواٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی،   جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسر کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا،  ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button