
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں مندانا نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ ممبئی چھوڑ رہی ہیں، اور اسے یاد کریں گی کیا؟ جس پر مندانا نے ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے اپنی ایک ریکارڈڈ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایسا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے بھارت سے اس طرح جانا پڑے گا، خیر گڈ بائے انڈیا۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانا میرے لیے آسان نہیں ہے، کیونکہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، مگر ایران جنگ کے معاملے پر بھارت میں دوستوں نے میرا بالکل ساتھ نہیں دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے، یہاں میرے بہت سے دوست ہیں مگر ایران کے معاملے میں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، مجھے لگتا ہے کہ بھارت نے مجھے دھوکا دیا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
