اہم خبریںجرم وسزا

کراچی سے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

کراچی (ٹی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی کے کارروبار میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا نیٹ ورک ملائیشیا، ساؤتھ افریقا، ترکیہ اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعےبیرون ملک منتقل کی، گرفتار ملزمان سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button