انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران درست فیصلہ کرے ورنہ ہم اپناکام مکمل کر دیں گے، ٹرمپ کی چین روانگی سے قبل ایران کو نئی دھمکی

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل ایران کو نئی دھمکی دیدی۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو پیغام دیا کہ ایران درست فیصلہ کرے  ورنہ ہم کام مکمل کر دیں گے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ  امریکا ایران سے کسی نہ کسی طریقے سے جنگ جیت لے گا، ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر چینی صدر سمیت کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے کہا چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی لیکن میں نہیں سمجھتاکہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل کا ذکر کیا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کوبہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین ہےکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دےگا، صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردےگا۔

امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدےکےلیے تیزی سےکام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائےگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button