
لاہور(ٹی این آئی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی یکجہتی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکرٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ اور ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں نیشنلزم (حبِ الوطنی) کو شامل کیا جائے گا۔
کمیٹی نے نصاب میں ”معرکہ حق” اور وطن پروری پر مبنی خصوصی مضامین شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی ”معرکہ حق” اور قومی یکجہتی کے پروگراموں کو اسی جوش و جذبے سے نافذ کیا جائے جیسے سرکاری اداروں میں کیا جاتا ہے۔ شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی استدعا کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ طلبہ کی فکری رہنمائی ہو سکے۔قومی بیانیے کو مضبوط بنانے کے لیے فلم فنڈ کے تحت ”معرکہ حق” اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شہیدِ لیاقت کی زندگی اور قربانیوں پر مبنی ایک خصوصی ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔
محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر وزیر اطلاعات نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مل کر ایک ”خصوصی سیل” قائم کریں گے جو سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر شر پسندی پھیلانے والے عناصر کی فوری نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہمارا خصوصی سیل عوام تک بروقت اور درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنائے گا تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہو سکے۔اجلاس کے اختتام پر
