انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا: امریکی صدر

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ  ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرادیں گے۔ٹرمپ نے ایران سےمتعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہےکہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں۔ ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اصل میں وہ پاگل ہیں۔

اس کے علاوہ چین سے واپسی پر ائیرفورس ون میں میڈیا سے بات کرتےہوئے صدرٹرمپ نےکہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف  کرتے ہوئے  دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا ۔علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔

دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے ، ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہاکہ انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہیے ، چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نےکہاکہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، نہیں لگتا تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جارہا ہے ، فی الحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button