اہم خبریںپاکستان

توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 206 ارب روپے پر پہنچ گیا

حکومت ٹیرف میں اصلاحات اور سبسڈی کے نظام کو معقول بنانے کے اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستان کےتوانائی شعبےکا سرکلرڈیٹ 5 ہزار 206 ارب روپے پر پہنچ گیا، اس میں گیس شعبےکا 3 ہزار 442 ارب روپے اور بجلی شعبےکے سرکلر ڈیٹ کا حصہ ایک ہزار 764 ارب روپے بنتاہے۔آئی ایم ایف نے تازہ رپورٹ میں پاکستان کے توانائی شعبےکے سرکلرڈیٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق سال 2026 کے اوائل تک بجلی اورگیس کو ملاکر توانائی شعبے کا سرکلرڈیٹ 5 ہزار 206 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کا توانائی کا شعبہ مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، حکومت ٹیرف میں اصلاحات اور سبسڈی کے نظام کو معقول بنانے کے اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت باقاعدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، غیر ٹارگٹڈ سبسڈیز مرحلہ وار ختم کرنے اور بجلی کے شعبے میں جمع شدہ قرضے کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے واجبات میں تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اصل قرض کی ادائیگی کے لیے بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button