اہم خبریںپاکستان

بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا. وزیرِ اعظم

ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں. وزیرِ اعظم

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ (PSDP) کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا. وزیرِ اعظمایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں. وزیرِ اعظم

پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبے ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں. وزیرِ اعظموزیرِ اعظم کی پانڈا بانڈز کے کامیاب اجراء اور اسکی مارکیٹ میں پزیرائی پر وزیرِ خزانہ کی تعریف.

اجلاس میں وزیرِ اعظم کی ریلوے، آئی ٹی اور وزارت پاور کی کارکردگی کی تعریف.ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے. وزیرِ اعظم

پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیر اعظماجلاس میں رواں برس کے پی ایس ڈی پی پر جائزہ اور آئندہ برس کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ان کے لئے درکار فنڈز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا.

اجلاس کو قومی نوعیت کے پانی ذخیرہ و پن بجلی کے منصوبوں بشمول داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، میاں محمد معین وٹو، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button