
لاہور(ٹی این آئی)سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔۔؟؟محکمہ کے مبینہ کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث افسران نے مبینہ طورپر ٹھیکیداروں اور مبینہ س۔یا۔سی شخصیات کی آشیرباد سے قومی خزانے کی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑ رکھی ہے۔
ہمارے ذرائع کے مطابق مون سون کی بارشوں کے وقت پرسڑکوں کی مد میں اربوں روپے کا ضیاع کرنا انتہائی نا مناسب تھا کرپٹ افسران کی کرپشن ان مون سون کی بارشوں کی نظر ہو جائے گی۔
مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث افسران نے آمدن سے زائد اثاثے بنا لئے ہیں مگر تحقیقات ادارے ان اثاثوں کی چھان بین کرنے اور حقائق عوام کے سامنے لانے سے گریزاں کیوں؟
ذرائع کے مطابق محکمہ میں گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 20 تک چیف انجینئر کے افسران کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو درجنوں افسران پر کرپشن، بدعنوانی، آمدن سے زائد اثاثے بنا نے کے مقدمات منظر عام پر آئیں گے۔ اور مبینہ طور پر ان کے خلاف چلنے والی انکوائریاں ردی کی زینت بنتے نظر آئیں گی۔
