انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے ، ہم یہ جنگ تیزی سے ختم کردیں گے: امریکی صدر

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، ہم ایران جنگ تیزی سے ختم کردیں گے۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے نہیں دیں گے ، ایران کی نیوی ، فضائیہ ، فوج اور قیادت ختم کر دی گئی۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے  خبردار کیا  تھا کہ شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے ، ایران پر 2 سے 3 روز ، شاید جمعے یا ہفتے کو یا پھر اگلے ہفتے کے شروع میں حملہ کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے ، وہ اسرائیل کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وقت محدود ہے ، ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button