سپریم کورٹ ،قتل کے ملزم فرید کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ، ملزم فرید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی
اسلام آباد (ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم فرید کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ر کھتے ہوئے ملزم فرید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
منگل کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ر کھتے ہوئے ملزم فرید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔پشاور ہائی کورٹ نے ملزم فرید کو غلام محمد کے قتل کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ وکیل ملزم نے کہاکہ دو انجریز ہیں اور بندے چار ہیں،ڈاکٹر نے بھی کہا ہے کہ کوئی انجری نہیں ہے۔
وکیل ملزم نے کہاکہ چار لوگ معلوم اور دو لوگ نامعلوم ہیں۔جسٹس قاضی امین نے وکیل ملزم سے استفسار کیاکہ آپ کا تو ساری دنیا پر پر اعتراض ہے۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ جو سوال کیا جائے پہلے اس کا جواب دیا کریں۔انہوکںنے کہاکہ ہم عدالت میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ایک دوسرے سے سیکھنے اور مدد کرنے کی لیے بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غلام محمد کو کس نے مارا ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہ دو کس نامعلوم بعد میں سامنے نہیں آئے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ سزا کتنوں کو دی ہے؟ ۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اٹوپسی کس ڈاکٹر نے بنائی ہے۔وکیل ملزم نے کہاکہ لاتوں مکوں اور کاشن کے بٹ سے مارا۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ وکیل صاحب ذرا رک جائیں پہلے پڑھ تو لینے دیں،لگتا ہے اسے کئی لوگوں نے مارا ہے۔وکیل ملزم نے کہاکہ کسی کو بھی مین کردار نہیں دیا ہے۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ میڈیکل سپورٹ کر رہاہے ۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ آئی ویٹنس ہے گواہ بھی ہے آپ کے خلاف۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ہائی کورٹ نے پانچ سال سزا دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اب رہنے بھی دیں وکیل صاحب سزا زیادہ تو نہیں ہے۔