انٹرنیشنلاہم خبریں

روس اور چین کو یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کوپلٹانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے، چینی صدر شی

ویب ڈیسک

چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین کوتمام یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کوپلٹانے والےاقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے، امریکا اور ایران کی لڑائی کو روکنا ضروری ہے جبکہ مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اورچین آزادخارجہ پالیسی کےلئے پرعزم ہیں، دونوں عالمی سطح پر استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیٹون نے کہا کہ روس اور چین کا تقریباً تمام ترتجارتی لین دین روسی اورچینی کرنسی میں ہے، چین کو توانائی فراہمی جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button