
ایران کے ایک سینیئر عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاحال کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم دونوں فریقین کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے۔
ایرانی عہدیدارکے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول اب بھی اہم رکاوٹوں میں شامل ہے۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں “کچھ مثبت اشارے موجود ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ “حد سے زیادہ پُرامید نہیں ہونا چاہتے اور آئندہ چند دنوں میں پیش رفت کا انتظار کیا جانا چاہیے۔
