اہم خبریںپاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا مسافروں سے اوور چارجنگ اور چھتوں پر سوار کرنے پر سخت ایکشن،ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی پر 20 سے زائد ٹرانسپورٹ اڈے سیل

لاہور(ٹی این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید سے قبل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز کے ہمراہ لاری اڈا لاہور کا دورہ کیا۔

مسافروں سے اوور چارجنگ اور چھتوں پر سوار کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی پر 20 سے زائد ٹرانسپورٹ اڈے سیل، زائد کرایہ وصولی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 6 افراد گرفتار، ناقص کارکردگی اور غفلت پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کو فوری معطل کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button