
راولپنڈی (ٹی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد
وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے اُن کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں اور افواجِ پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے اُن افسران اور جوانوں کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا جو عید کے موقع پر بھی وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم و پوری قوم کے لیے عیدالاضحیٰ کی خوشیوں، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
