
لاہور(ٹی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، تاہم مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ مریم نواز کی کس چیز کی سرجری ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں، الحمدللہ، عید کے دن مریم نواز نے اسپتال سے صوبے میں سکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔
