اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری

قوم اپنے سائنس دانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

سلام آباد(ٹی این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے  یوم تکبیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے۔اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے، 28 مئی 1998 نے پاکستان کو اسٹریٹجک خودمختاری عطا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا، قوم اپنے سائنس دانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا، پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، جدید جنگوں میں سائبر وارفیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button