انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ نے ایران معاہدے کا خفیہ مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک

برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اپنے اتحادی ممالک کو بھیج دیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کھولنے، امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے جیسی اہم شقیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں تجویز دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے تاکہ عالمی تجارتی اور تیل بردار بحری راستے دوبارہ معمول پر آسکیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کو اس کے تقریباً 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک محدود رسائی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ اثاثے مختلف پابندیوں کے باعث بیرون ملک منجمد کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے دوران آبنائے ہرمز، جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی اور علاقائی کشیدگی کم کرنے جیسے معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button