
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرپنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑاسپیشل آپریشن کلین اپ کیا گیا۔-صوبہ بھر میں جاری آپریشن کلین اپ کی لائیومانیٹرنگ کی جا رہی ہے- پہلی مرتبہ 8مختلف ذرائع او راداروں سے صفائی کی براہ راست رپورٹ کا میکانزم فنکشنل ہو گیا-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں نکل آئے -لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ،راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال کے اضلاع میں آپریشن کلین اپ شروع ہے-ہر گلی محلے میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اور ورکر پہنچ کر متحرک ہیں – علی الصبح مساجد، عید گاہوں، قبرستان،مارکیٹیں،روڈز،محلے اور گلیوں کی خصوصی صفائی کی گئی- مساجد اور عید گاہوں کے راستوں کی صفائی اور سڑکوں کو دھویا گیااور چونے سے مارکنگ کی گئی-
تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے، اے سی اور ڈی سی دورے کررہے ہیں -گلیوں او ربازاروں میں آلائشیں اور باقیات پھینکنے کی نگرانی کے لئے سپیشل ٹیمیں متحرک ہیں -گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں او رباقیات پھینکنے پر 50ہزار تک جرمانہ ہوسکتا ہے-گلیو ں اور بازارو ں کو صاف کرکے فنائل سے دھویا اور عرق گلاب چھڑکایاجائے گا-پنجاب کی 4ہزار یونین کونسلو ں میں بھی ستھرا پنجاب کے کیمپ قائم کئے گئے-
ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ورکرز عید ا لاضحی کے خصوصی صفائی آپریشن کے لئے متحرک ہوگئے -عید الاضحی صفائی آپریشن کے لئے مزید 8ہزار ورکرز کی خدمات حاصل کر لی گئیں -ستھرا پنجاب کی 40ہزار سے زائد گاڑیاں متحرک،عید آپریشن کے لئے مزید 12 ہزار لوڈر رکشے بھی ہائر کرلئے گئے -چھوٹی یوسی میں 2لوڈر رکشے، درمیانی میں 3اور بڑی یونین کونسل میں 4لوڈررکشے آلائشیں اٹھانے پر مامور آلائشیں اور باقیات ڈالنے کے لئے سوا کروڑ ماحول دوست بیگ گھر گھر پہنچا دئیے گئے -ماحول دوست بیگ کی فراہمی کے لئے جگہ جگہ ستھرا پنجاب کے کیمپ قائم کر دئیے گئے-عوام صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لئے 1139ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صفائی سے متعلق شکایت کا فوری ازالہ کیاجائے گا-
٭٭٭٭
