پاکستان

عیدالاضحی کے پہلے روز عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم،103 فیصد ٹارگٹ مکمل،

میانوالی، گجرات، کوٹ ادو، سیالکوٹ، خانیوال اور دیگر شہرو ں میں صفائی ستھرائی پر عوام کا اظہار اطمینان،عید کے پہلے روز 1200 قربان گاہوں کو آپریشن کلین اپ کے تحت مستندی کیساتھ صاف کیاگیا

لاہور(ٹی این آئی)عیدالاضحی کے پہلے روز عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،103 فیصد ٹارگٹ مکمل ہو گیاہے-ستھرا پنجاب اور سیف سٹی کے باہمی اشتراک سے صوبہ بھر میں صفائی اورسکیورٹی کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو اہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دن بھر صفائی اور سکیورٹی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی-شہریوں نے وزیراعلی مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر گرم ترین دن کے باوجود فیلڈ میں موجود رہے -سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تما م چھوٹے بڑے شہروں میں عید اجتماعات کی جامع مانیٹرنگ کی گئی-سیف سٹی اتھارٹی نے عید اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے ڈرون کیمرو ں کا بھرپو راستعمال کیا –

صوبہ بھر میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر چاندر ات سے مساجد اور عید گاہوں کی بھرپور صفائی کی اور بڑے روڈز کو دھویا گیا-عید گاہوں اور مساجد کے ماحول کو پاکیزہ بنانے کے لئے عرق گلاب سے معطر کیاگیا-سیف سٹی ڈرون کیمرو ں کی مدد سے گنجان آباد اورتنگ و تاریک گلیوں،بازارو ں میں آلائشیوں او رباقیات کی موجودگی کی نشاندہی پر فورا ہٹا دیا گیا-ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان،بہاولپو ر کے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے شہرو ں میں سوا کروڑ ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگ مہیا کئے گئے -ہر گھر اور ہر قربان گاہ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز نے خود پہنچ کر آلائشیں اور باقیات شام سے قبل کولیکشن پوائنٹس پر پہنچادیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کے جامع صفائی آپریشن کی کامیابی پر شہری او ردیہات کے لوگ خوشی سے نہال ہوگئے-

عید الاضحی کے پہلے روز ایک لاکھ 20ہزار ٹن سے زائد ویسٹ کولیکشن کا ریکارڈ قائم کیاگیا-ستھرا پنجاب نے 18لاکھ 81ہزار کلو میٹر سے زائد ایریا کور کیا- صوبہ بھر میں ایک ہزار کلو میٹر سے زائد روڈ ز کو دھو کر صاف کیا گیا-دیہات کے لوگ پہلی مرتبہ آلائشیوں اور باقیات سرعت سے ہٹانے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کے مشکور ہیں -تونسہ، میلسی، سمیت جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہات میں بھی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، شہریوں کو شکایات کا موقع نہیں دیا گیا-اوکاڑہ، شیخوپورہ، بہاولنگر، قصور، بھکر،چنیوٹ، لودھراں، رحیم یارخان کے شہری ستھرا پنجاب وکررز کی فرض شناسی پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے-سرگودھا، ساہیوال، نا رووال، بہاولپور، ڈی جی خان، لیہ، چکوال، گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی کے اشتراک کار سے صفائی کو یقینی بنایا گیا -میانوالی، گجرات، کوٹ ادو، سیالکوٹ، خانیوال اور دیگر شہرو ں میں صفائی ستھرائی پر عوام نے اظہار اطمینان کیاہے-عید کے پہلے روز 1200 قربان گاہوں کو آپریشن کلین اپ کے تحت مستندی کے ساتھ صاف کیاگیا-
٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button