
سمبڑیال میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سیالکوٹ جو گزشتہ دوسالوں سے فنڈ زنہ ہونے کی وجہ سے التوا کاشکار ہے
سمبڑیال(ٹی این آئی)پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سیالکوٹ جو گزشتہ دوسالوں سے فنڈ زنہ ہونے کی وجہ سے التوا کاشکار ہے یہ قومی نوعیت کا منصوبہ ایک ویژن ،نظریہ اوراقتصادی سمت ہے یہ یونیورسٹی میری اورعظیم نوری کی خصوصی کاوشوں سے سابقہ دور منظور ہوئی عمران خان نے اس کا افتتاح کیا اورتعمیراتی کام 2021/22 میں شروع ہوا جسے 2026 میں مکمل ہونا تھا سابقہ پنجاب حکومت نے 18ارب میں سے اپنے حصے کے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے تقریباً3.16 ارب کے فنڈز جاری کرگئی تاہم موجودہ وفاقی اورپنجاب حکومت اب اپنے حصے کے فنڈز جاری نہیں کررہی کیا یہ کھلم کھلا علاقے کی ترقی ،تعلیم کی ترویج سے دشمنی نہیں حالانکہ یہ محض ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ قومی معاشی حکمت عملی کا حصہ ہے ہمارایہ تعلیمی منصوبہ تقریباً50 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے اب یہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اورہمارامطالبہ ہے کہ وفاق اورپنجاب کی حکومتیں آنے والے بجٹ میں اس یونیورسٹی کے لیے فنڈز مختص کریں ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی78ویں سالگرہ کے موقع پرکیک کاٹتے ہوئے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس بھی پوری تگ ودو کررہا ہے جس پر میں ان کابھی شکر گزار ہوں اورچاہتا ہوں کے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وزیردفاع خواجہ آصف کم از کم اپنے ضلع کو سامنے رکھتے ہوئے اس منصوبہ کے فنڈز جاری کروانے کے لیے خصوصی دلچسپی اورفعال کردار ادا کریں یہ نسلوں کی بھلائی اورتعلیم وفلاح کا معاملہ ہے ہم نے سیالکوٹ سمیت پوری ڈویژن کو ایک ویژن دیا کہ اس صنعتی خطہ میں ایک ایسی ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے جو صنعت ،تحقیقی ،جدید ٹیکنالوجی اورعالمی معیارکی تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر لا سکے مگر حکومت نے ہمارے ویژن اورہمارے خواب کو فنڈز نہ جاری کر کے ادھورا رکھا جو ہماری ہی نہیں بلکہ پوری ڈویژن کی بدقسمتی ہے ہم ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی اپنے شہر سمبڑیال ،ضلع سیالکوٹ اورڈویژ ن گوجرانوالہ کو دے گئے لیکن اس عالیشان تعلیمی ٹیکنالوجی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ،حکومت بہانوں اوررکاوٹوں کو چھوڑ کر ملک وقوم کی خاطر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔
