اہم خبریںپاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کے دوراقتدار میں مونس الٰہی نے میگامنصوبوں میں ٹھیکیداروں سے مبینہ اربوں روپے کی کمشن وصول کی۔

سابق چیف انجینئر ہائی وےنے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

لاہور(ارشدمحمودگھمن)عثمان بزداراورچوہدری پرویز الٰہی کے دوراقتدار وزیر اعلٰی پنجاب کے دورانیہ میں چوہدری مونس الٰہی نے مبینہ طور پر گجرات وغیرہ محکمہ ہائی وے کے اربوں روپے کے ترقیاتی میگامنصوبوں میں آدھی درجن سے زائد بڑی کمپنیوں کے ٹھیکیداروں سے اربوں روپے کی ایڈوانس کمیشن وصول کرکے ایڈوانس ادائیگی کروائی جس سے قومی خزانے کو بہت بڑا دھچکا لگا۔ بعدازاں اس کا ازالہ منڈی بہاولدین کے ایک ایس ڈی او،جسے اضافی چارج ایگزیکٹو انجینئرز کے دیئے گئے تھے کرنا پڑا۔بعض منصوبوں کومبینہ طورپر اب مکمل کیا جارہا ہے اس کا انکشاف ایک دوست سابق چیف انجینئر نے ایک ملاقات میں کیا۔مگر افسوس ہمارے تحقیقاتی ادارے کچھ نہیں کر سکے۔محض بڑی بڑی چھوڑنے سے؟؟کچھ کمپنیوں کو مبینہ طور پر فرضی ڈیفالٹ کرکے دوبارہ ریگولر کر دیا گیا ہے؟؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button