پاکستانشوبز

اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ

میری بس یہی خواہش ہے کہ میری بہو میرے بیٹے سے بے حد محبت کرے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہےکہ ان کی بس یہی  خواہش ہے کہ ان کی بہو بیٹے سے بے حد محبت کرنے والی ہو۔حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو  کے دوران صاحبہ افضل نے اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کی شادی اور بہو سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔صاحبہ کا کہنا تھاکہ ’ دنیا میں کوئی بھی شے مکمل نہیں، صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کامل ہے، میری بس یہی خواہش ہے کہ میری بہو میرے بیٹے سے بے حد محبت کرے اور رحم دل ہو، اگر وہ میرے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ہماری غیر موجودگی میں بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھے گی‘ ۔

صاحبہ نے کہا کہ اگر مستقبل میں میرا بیٹا اپنی بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا کیوں کہ میں ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہوں۔شو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریمبو سخت سسر ثابت ہوں گے؟ تو صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں  بلکہ بہو سے دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے  جب کہ  ریمبو شاید اپنی بہو کو صرف صحت مند غذا کے استعمال، کولڈ  ڈرنکس سے پرہیز  اور گھر کو اچھی طرح سنبھالنے کے مشورے دیں گے ۔

صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ احسن کے موبائل فون میں کئی لڑکیوں کے نام محفوظ ہیں تاہم اس وقت دونوں بیٹے اپنی تعلیم اور کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں اور شادی ان کی ترجیح نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button