
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرپرسن کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے گوجرانوالہ میں کھلی کچہری کی قیادت کی۔قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔ چیئرپرسن سی ایم کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق،کمشنر محمد علی، آر پی او خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نوید احمد دیگر افسران نے شرکت کی۔شہریوں کی شکایات براہ راست سن کر موقع پر فوری احکامات جاری کیے گئے۔اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئے۔

واسا، جی ڈبلیو ایم سی، ہائی ویز، صحت اور تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔صائمہ فاروق نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے خلاف 212 درخواستیں موصول ہوئی۔تمام درخواستوں پر موقع پر ہی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔ شفافیت کے فروغ اور فوری عوامی ریلیف پر خصوصی زور دیاجارہاہے
