
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب ایگریکلچر میکانائزیشن کے دور میں داخل ہوچکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے کسان دوست اقدامات کی بدولت ہائی پاور گرین ٹریکٹر،ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر،سپر سیڈرپنجاب کے کھیتوں میں پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر گرین ٹریکٹر سکیم میں 9500ہائی پاورٹریکٹرپر10لاکھ روپے سبسڈی دی گئی۔ 50سے65ہارس پاورکے 10ہزار ٹریکٹر زکاشتکاروں کو 5لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے مالی سال میں کاشتکاروں کو 20ہزار گرین ٹریکٹردینے کی ہدایت کی۔گرین ٹریکٹرکے نئے فیز میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی اور50سے 65ہار پاور تک ٹریکٹر پر ساڑھے7لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پہلی مرتبہ 12اقسام کی ہائی ٹیک مشینری کی خریداری پر تین کروڑ تک بلاسود قرضے کی سکیم شروع کی گئی۔ پنجاب میں کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں پر تقریباً200ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرمل گئے۔ گندم کی فصل کی کٹائی کیلئے پہلی مرتبہ50ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں دھان کی باقیات جلانے اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے چا ول کی کاشتکار کو 5ہزارسپرسیڈرمل گئے۔ پہلی مرتبہ سپرسیڈرکے ذریعے14لاکھ ایکڑ پر چاول کی بوائی مکمل ہوئی۔ وزیراعلیٰ سپرسیڈر سکیم سکینڈ فیز میں چاول کے کاشتکاروں کو مزید5ہزارسپر سیڈر دیئے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایگریکلچرکاشتکار بھائیوں کو جدت کی راہ پرگامزن کرنا میرا عزم ہے۔ایگریکلچرمیکانائزیشن سے نہ صرف لاگت میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار بھی بڑھے گی۔ سپرسیڈر کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جدید ترین زرعی مشینری کا استعمال کاشتکار کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے۔پنجاب میں چھوٹے کاشتکار کیلئے جدید ترین زرعی مشینری رینٹ پرحاصل کرنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں
