
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، لیکن ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈرسے ملاقات ممکن ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے گی۔ آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ایران کے ساتھ تنازع میں ہر صورت فتح ہماری ہوگی ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، امن قائم ہونا لبنان کے لیے اچھا ہوگا، حزب اللہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
علاوہ زیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر یپوٹن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا، یوکرین تنازع کے حل کے لیے مصالحت ضروری ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل جلد ممکن ہے ۔
