
لاہور(ٹی این آئی)لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز کشمیر بھارت سرحدی علاقہ تھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کا بتایا گیا۔
