اہم خبریںکاروبار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ٹی این آئی)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 377روپے 78 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ  ڈیزل کی قیمت 380روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button