اہم خبریںپاکستان

جی بی میں ہرطرف شیر، شیر کی آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ عظمیٰ بخار

لاہور(ٹی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہرطرف شیر ، شیر کی آوازیں آرہی ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کو عوام ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، مخالفین مسلم لیگ ن پر کیچڑ اچھال کر ووٹ مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ نہیں لگائی، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا صفر ووٹ بینک ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایک ہفتے سے شور مچا رہے ہیں کہ کمپیئن نہیں کرنے دی جارہی، پی ٹی آئی کے امیدوار پورے نہیں وہ قبل ازوقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا بطور جماعت ہر بیانیہ ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے،  مسلم لیگ ن کا مقابلہ کارکردگی سے کریں، جھوٹ اور پروپیگنڈہ ناکام سیاسی چالیں ہیں، ہم فخر سے کہہ سکتے گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کو کسی صورت الیکشن نہیں کہا جاسکتا، تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی اور تحریک انصاف کے خلاف تمام ناجائز حربےاستعمال کیے گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سے نشان چھینا گیا، پابندیاں لگائی گئیں، یہ اپنےمن پسند الیکشن کروانا چاہتےہیں، ابھی سےفیصلہ ہوچکاہے کہ کس کی کتنی سیٹیں ہوں گی، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بےروزگاری ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button