انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔امریکا کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع عرب میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی منجمد فنڈز کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی منجمد فنڈزکے حجم، اجرا کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔

ذرائع نے بتایاکہ محسن نقوی ایران کے سپریم لیڈر کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں، وزیراعظم نے بھی وزیرداخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایت دیں۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دو روز کے دوران ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگوکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button