اہم خبریںپاکستان

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب، دین یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔مریم نواز

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی سی ٹی ڈی ٹیم قابل تحسین ہے۔وزیر اعلی

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوہ سلیمان کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی  کو شاباش دی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ  نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی سی ٹی ڈی ٹیم قابل تحسین ہے اور پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ  کا کہنا تھا کہ پاک دھرتی پر دہشت گردی کی نیت سے آنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا اور ملک کے امن و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب، دین یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button