
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا عمل جاری، گلگت بلتستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں، جن میں 24 جنرل نشستیں شامل ہیں جن پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔اسمبلی میں 6 نشستیں خواتین جبکہ 3 نشستیں ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص ہیں۔انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی حمایت درکار ہوگی تاکہ سادہ اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائی جا سکے۔
