
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔اسلام آباد میں بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا اجلاس ہوا،جس میں آزادکشمیرکی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی تمام معاملات بات چیت سے حل کئے جائیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر سے متعلق تمام صورتحال وزیراعظم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو زرداری کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری شہبازشریف سے ملاقات سے قبل صدرآصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
