انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران اور اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی چاہتے ہیں: ٹرمپ

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ’دونوں فریق، اسرائیل اور ایران، فوری جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں ’امن‘ کے حوالے سے حتمی مذاکرات جاری ہیں، تاہم نادانی یا حماقت اس میں رکاوٹ بن سکتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’حتمی معاہدہ ہونے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی اور پوری شدت کے ساتھ نافذ رہے گی۔ معاملات تیزی سے آگے بڑھنے چاہئیں‘۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا تھا کہ  ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں۔

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، امید ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی برقراررکھیں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کا ساتھ نہیں دیگا لیکن صیہونی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے فون کے کچھ ہی گھنٹے پر ایران پر میزائل حملوں کی بارش کردی، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button