اہم خبریںجرم وسزا

کراچی: پولیس میں بھرتی کے لئے منعقدہ فزیکل ٹیسٹ کے دوران 3 جعلی امیدوار گرفتار

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے

کراچی(ٹی این ائی)کراچی میں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں بھرتی کے لئے منعقدہ فزیکل و اینڈورنس ٹیسٹ کے دوران 3 جعلی امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کارروائی کے دوران تینوں جعلسازوں کو دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینے کی کوشش میں  پکڑا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ابتدائی دستاویزاتی جانچ کے دوران بختیار ، شمن علی اور امجد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان نے سہینو خان، ہادی بخش اور آفتاب احمد کے نام پر ٹیسٹ میں شرکت کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button