اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم

عدالت نے سروس ٹریبونل فیصلے کے خلاف اساتذہ کی اپیل منظور کرلی

اسلام آباد(ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے سروس اور پینشن مراعات دینے کا حکم دیتے ہوئے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں خواتین اساتذہ کے وکیل کوکب اقبال نے دلائل پیش کیے۔

سماعت کے دوران وکیل نےمؤقف اختیارکیا کہ خواتین اساتذہ کو 1998 میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا، جبکہ محکمہ تعلیم نے انہیں 2009 میں ریگولرائز کیا۔وکیل کوکب اقبال نےعدالت کو بتایا کہ تعیناتی کی تاریخ سے پینشن اوردیگر سروس مراعات خواتین اساتذہ کا قانونی حق ہیں، اوراس حوالے سے ماضی میں بھی عدالتی فیصلے موجود ہیں جن میں ملازمین کو سابقہ مدت سے مراعات دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے متعلقہ مراعات دینے کا حکم جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button