اہم خبریںپاکستان

وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ کا لاہور آفس کا دورہ، چیف سیکریٹری پنجاب سے ملاقات:

لاہور(ٹی این آئی)وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ کا لاہور آفس کا دورہ اور اور چیف سیکریٹری پنجاب سے ملاقات:
آج وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر انچارج وفاقی محتسب  وقاص علی محمود  نے وفاقی محتسب کو ریجنل آفس لاہور کی کاردگی کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی محتسب نے ریجنل آفس لاہور کی کاردگی کو سراہا اور تنظیم نو اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی محتسب نے آئی آرڈی کے عمل کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور بتا یا کہ آئی آر ڈی کا باقائدہ ونگ بنا دیا ہے تاکہ عوام کی فوری غیر رسمی طور پرداد رسی کی جاسکے ساتھ ہی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ او سی آر پروگرام کے تحت تحصیل لیول پر جاکر عوامی مسائل کا ازالہ کریں۔ بعدازاں وفاقی محتسب نے چیف سیکریٹری پنجاب جناب زاہد اختر زمان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔چیف سیکریٹری نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button