کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جیت کیلئے بہت پر جوش ہیں ، ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، حارث سہیل

ملتان (ٹی این آئی)گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جیت کیلئے بہت پر جوش ہیں ، ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔گزشتہ سال ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ایونٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں اور اس مرتبہ وہ ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم کی بجائے فاتح کہلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس سال بھی ان کے اسکواڈ میں اچھے باؤلر اور بہترین بیٹسمین موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button