
سیالکوٹ(ٹی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران جنگ میں جو کردار ادا کیا وہ قیامت تک یاد رکھا جائےگا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یوم عاشور ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے میں ایک جنگ چھڑی ہوئی تھی، ایرانیوں نے سنت حسین اور کربلا کے شہدا کی یاد تازہ کر دی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں جو کردار ادا کیا وہ بھی قیامت تک یاد کیا جائےگا، پاکستان نے صلح کروائی اور ساری امت کے سامنے سرخرو ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ لبنان کے لوگ اسرائیل کے ظلم و ستم سے نجات پائیں گے اور دعا ہے کہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اللہ انہیں آزادی نصیب فرمائے۔
