اہم خبریںپاکستان

مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، ایک جائز مطالبہ ہے: وزیراعظم آزادکشمیر

ویب ڈیسک

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز  راٹھور کا کہنا ہےکہ  مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ایک بامعنی بحث کا متقاضی ہے، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے پر بحث کے لیے موزوں ترین جگہ قانون ساز اسمبلی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ  سیاسی حقوق حاصل کرنےکا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے، تو ان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے۔

12نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں، آئینی ترمیم درکار ہے: طارق فضل چوہدری

دوسری جانب   وفاقی وزیر برائے  پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری  نے وزیراعظم آزادکشمیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ  فیصل ممتاز  راٹھور نے اگر کوئی رائے دی یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا رپورٹس پر ہم اپنی رائے نہیں دے سکتے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے، ہمارا مؤقف ہےکہ 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں، 12 نشستوں کے خاتمےکے لیے آئینی ترمیم درکار ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button