لاہور(ٹی این آئی)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ پر ایک غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم (پام سٹی )کے مالکان نے، ٹی ایم اے سمبڑیال، کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے عارضی این اوسی پر کام کرنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک اور مبینہ عملہ سرکاری کے خلاف 2024 میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ کا اندراج کیا۔


جسمیں ایک مالک کی گرفتاری بھی ہوئی تھی پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے،جس پر مالک ہاوسنگ کالونی نے مبینہ طورپر کروڑوں روپے کی فائلیں فروخت کردی جس پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ کا اندراج کردیا بعدازاں ضلع کونسل سیالکوٹ کے عملہ نے اپنی مبینہ ملی بھگت کو تحفظ دینے کے لئے مقدمہ درج ہونے کے تین دن قبل دوران انکوائری 21۔ستمبر 24 کو ہاوسنگ سکیم کے مالک کی تمام جائیداد بلاک کردی

مگر آج تک عملہ کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی جس پر ہمارے ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب نے کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
