
لاہور(ٹی این آئی)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک ورکشاپ کی خستہ حال چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لکڑی سے بنی چھت پر مٹی ڈالنے کے باعث چھت اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
